کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کیساتھ ملک میں فی تولہ سونا 65400 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 56 ہزار 70 روپےکا ہو گیا ہے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1248 ڈالر اونس کا ہو گیا ہے۔