کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے مزدوروں نے احتجاج کا آغاز صبح 9بجے شروع کیا۔مظاہرین نے سپرہائی وے کے دونوں ٹریکس پر بیٹھ کر کراچی آنے اور جانے والی ٹریفک بند کر دی۔ مظاہرین پلے کارڈ، پینا فلیکس، بینرز اٹھائے ہوئے تھے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی اور اطراف کی آبادیوں کے لاکھوں افراد کو روزگار دے رہا ہے، منصوبےکی بندش سے بے روزگاری کا بحران آجائے گا۔