کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے اطراف کی آبادیوں کے سیکڑوں مکین بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ سپر ہائی وے پر3برس قبل ہوٹل بنانے والوں کا کہنا ہے کہ روزانہ سیکڑوں مزدور اور ٹھیکیدار ان کے ہاں کھانا کھاتے تھے۔بحریہ ٹاؤن کی وجہ سے علاقے میں درجنوں نئی کاروباری سرگرمیوں نے جنم لیا تھا ۔