لاہور(امت نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں عدالت کے باہر ماں بیٹی کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے لیا،آئی جی سے 3دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں اور بیٹی کے قتل کا نوٹس لیا ہے۔ جہانیاں میں ماں اور بیٹی کو عدالت کے باہر مخالفین نے بے دردی کے ساتھ اس وقت قتل کردیا جب یہ دونوں ماں اور بیٹی اپنے شوہر اور باپ کے قتل کےمقدمےمیں پیشی کے بعد واپس جارہی تھیں۔ملزمان قتل کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے۔جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہیتاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارنے سوشل میڈیا پروائرل خبر کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے 3روز میں رپورٹ طلب کرلی۔