پنجاب حکومت نے زرعی ادویات پر بار کوڈ لازمی قرار دےدیا

راولپنڈی(اے پی پی )محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی ادویات کی مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی قائم کردی ۔ جبکہ زرعی ادویات سربراہ میاں علمدار عباس قریشی جبکہ ٹاسک فورس کمیٹی کے دیگر ممبران میں سیکرٹری زراعت پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری (ٹاسک فورس ) زراعت ،ملک غلام مرتضیٰ رحیم کھر،ڈاکٹروسیم حسن لنگڑیال،ضلع مظفر گڑھ،میاں عبدالحنان ،مدثرسعیدباجوہ،ممتاز محمد خان، بریگیڈئیر (ر) حمید خلیل اورکامران خورشید شامل ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ یہ ٹاسک فورس کمیٹی زرعی ادویات کی کوالٹی کو چیک کرے گی اور قیمتوں میں ریلیف کے متعلق اپنی سفارشات ارسال کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment