لاہور(امت نیوز)ممتاز عالم دین،سکالر اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل کی طاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی،مولانا طارق جمیل نے محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ آٹھ جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا علمی کام عالم اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔