کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن اور لانڈھی سے 2 لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے بسم اللہ چوک پیر بازار گراؤنڈ سے گذشتہ صبح 60سالہ لقمان شاہ ولد رحمت شاہ کی لاش ملی ۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کی پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا ڈاکٹر زنے موت طبعی قراردیدی پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔ دریں اثنا لانڈھی کے علاقے ریڑھی گوٹھ عید گاہ گراؤنڈ سے 30سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے پولیس نےتحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال پہنچایا پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور وجہ موت طبعی ہے پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی ۔