نئی دلی(امت نیوز)بھارتی پولیس نے ہیروں کے ایک تاجرراجیشور ادانی کے قتل کے الزام میں ٹی وی اداکارہ دیوولینا بھٹا چاریہ و 2دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔57سالہ راجیشور کی لاش 5 دسمبر کو ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع رائے گڑھ کے نزدیک جنگل سےملی تھی۔وہ 28 نومبر سے لاپتہ تھا ۔گرفتار شدگان میں شامل کانسٹیبل دنیش پوار پہلے ہی ریپ کیس میں گرفتارہے۔سچن پوار نامی ملزم ایک سیاستدان کا سیکریٹری ہے۔ دیوولینا بھٹاچاریہ کوایک ٹی وی چینل کےڈرامے میں بہو کے کردار سے خاصی شہرت ملی تھی، وہ ایک تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر ہے لیکن اس پر الزام کی نوعیت نہیں بتائی گئی ۔پولیس نے مزید اداکاراؤں سے پوچھ گچھ کا اشارہ بھی دیا ہے ۔