تمام جماعتوں پرمشتمل قومی حکومت بنائی جائے-رانا ثناء اللہ

فیصل آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے،حکومت کےوزیرآپس میں لڑرہے ہیں لہذا تمام جماعتوں پرمشتمل قومی حکومت بنائی جائےکیوں کہ قومی حکومت دوسال میں ملک کو سیدھا کردےگی۔

Comments (0)
Add Comment