اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیک (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں، آج بھی نواز شریف کے نام پر ووٹ پڑتا ہے، شاہد خاقان یا شہباز شریف کے نام پر نہیں ۔ شفاف الیکشن ہوتے تو نتائج بڑے مختلف ہوتے۔ یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ جس ملک میں الیکشن متنازع ہوتا ہے وہ ملک ترقی نہیں کرتا۔موجودہ حکومت کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ صرف منہ بند رکھتے تو نہ ڈالر کی قیمت بڑھتی اور نہ معیشت کی یہ حالت ہوتی جو آج ہے اور نہ افرط زر ہوتا۔ موجودہ حکومت نے جتنے قرضے لے لیے ہیں پاکستان میں کسی حکومت نے اس سے زیادہ قرضے نہیں لیے۔