2019 اپوزیشن اور عمران خان کیلئے برا ہوگا ۔منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپوزیشن اور وزیراعظم کے لیے برا خواب دیکھا ہے ۔ منظور وسان نے اب اپنے خوابوں کے بارے میں ویڈیو بیان جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔ویڈیو بیان میں منظور وسان کہتے ہیں کہ 2019 اپوزیشن کے لیے اچھا نہیں دیکھ رہا۔بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ ہوگی۔عمران خان بھی خوش نہ ہوں۔ 2020 عمران خان کیلئے اچھا نہیں ۔ اس سال نئے الیکشن ہوسکتے ہیں۔ مرغیاں اور بھینسیں بیچنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ حکومت کے پاس آئینی ترامیم کیلئے اکثریت نہیں۔صدارتی آرڈیننس لانے کا مقصد منی مارشل لاکا نفاذ ہے۔

Comments (0)
Add Comment