کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر قاری سجاد تنولی نے کہاہے کہ لانڈھی لیبر اسکوائر میں تجاوزات کے نام پر غریب عوام کے روزگار کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے دعویدار غریب سے چھت اور روزگار چھین رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لیبر اسکوائر ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کے لئے بسایا تھا۔ لیکن اب پی پی حکومت بستی میں انہدامی کارروائیوں کے نوٹس دے رہی ہے۔ پی پی قیادت اس کا نوٹس لے ورنہ ہم احتجاج کرینگے۔