کراچی (پ ر) چیئرمین ڈس ایبلڈ فائونڈیشن شاہد میمن نے عالمی یوم معذورین پر پریس کانفرنس سے خطاب میں حکومت سے خصوصی افراد کو ملازمتوں کے حصول میں ان کا حق دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرپرسن شکیلہ یاسمین، مس اسما و دیگر بھی موجود تھے۔ شاہد میمن نے عالمی دن پر خصوصی افراد کی قومی کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی آسٹریلین ہائی کمشنر ایڈمن تھیں۔ اس موقع پر ملک بھر سے خواتین ومردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل وضروریات سے آگاہ کیا۔ معذوروں کے لیے اردو ٹاکنگ سافٹ ویئر کی تیاری پر بھی زور دیا جائے گا۔