کراچی ( پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں امریکی تعاون کی درخواست کامیباب خارجی پالیسی کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ملکی سلامتی عزت اور وقار اور ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی امریکی درخواست دنیا میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہماری قربانیوں کا اعتراف ہے۔ دنیا کو بھی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔