پی پی حکمرانوں کا اکاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے-صدرالدین راشدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر پیر سید صدرالدین راشدی نے کہا ہے کہ سندھ میں حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے ۔ فروری سے قلابازیاں لگیں گی اقتدار دینے والی قوتوں کواپنی غلطی احساس ہو چکا ہے ۔ قومی مفاد کی خاطر اب بھی خاموش ہیں ۔ آنے والا وقت فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کا ہے۔وہ اتوار کو ایف ٹی سی آڈیٹوریم کراچی میں پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری سردار رحیم ۔سینیٹر مظفر حسین شاہ، کاشف نظامانی، اسماعیل شاہ راشدی، نصرت سحر عباسی، نند کمار گوکلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں مخالفین کے خلاف حکومتی انتقامی کارروائیوں، گنے اور گندم کی امدادی قیمت کے تعین، کاشتکاروں کے مسائل ، تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے سمیت دیگر قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں ۔صدرالدین راشدی نے کہا کہ پی پی حکمران اپنے 100سنوں میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ مسائل کا حل صرف اور صرف جی ڈی اے کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم کو کیلئے ضلعی سطح پر کنونشن منعقد کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبے میں زرداری لیگ کا نظام فیل ہوچکا ہے۔ ان کے لوگ ہی ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی شہادت کے ساتھ ہی ختم ہوگئی تھی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے پیرصدرالدین راشدی کو صوبائی صدر ، سردار رحیم کو جنرل سیکرٹری اور نصرت سحر عباسی کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment