کراچی (پ ر) مغربی ایما پر قانونی ختم نبوت قانون کی شق295-C سے چھیڑچھاڑ حکومت کو مہنگی پڑے گی۔ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے حکمراں حرمت رسولؐ سے نہ کھلیں، اور ملک میں فوری اسلامی نظام نافذ کریں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جماعت اسلامی کے تحت ملیر میں منعقدہ حرمت رسولؐ کانفرنس اور سالانہ دستار بندی وتکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر اسامہ رضی، مفتی غوث صابری، مولانا یامین منصوری، صہیب بلال، ماحد محمود کریم بخش، ظم عیسی بن زکریا، قاری محمد صالح ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر علما ومشائخ اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔