کراچی (پ ر) مسلم لیگ ن کراچی کے رہنما فراز تنولی نے کہا ہے کہ نیب صرف نواز لیگ اور شریف خاندان کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، جو کسی بھی صورت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جموریت کو مذاق بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت سیاسی جماعتوں سے انتقام لے رہی ہے۔ عوام کے فلاح کے بجائے سیاسی تخریبی عمل شروع کردیاگیا ہے، جس سے حالات خراب ہوں گے۔