کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے ایپنگ چیئرمین پاکستان ہیرلڈور کریونین کے سیکریٹری جنرل شفیع الدین کے انتقال پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم تمام عمر اخباری کارکنوں کے حقوق اور فلاح اور وبہبودکیلئے انتھک اور بے لوث جدوجہد کرتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔