قانون سازی کیلئے حکومت کو تعاون کی پی پی پیشکش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے پیپلز پارٹی آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی بھر پور مخالفت کرے گی جب کہ وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے کی بھر پور مخالفت کرے گی لہذا حکومت آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانے اور پارلیمنٹ میں لڑائی سے گریز کرے، حکومت کے پاس صرف 7 ووٹ کی اکثریت ہے، آرڈیننس کے ذریعے آمریت کے دور میں حکومت چلائی جاتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت آمریت کا نعم البدل بن رہی ہے، وزیراعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ آمریت کے سائے منڈلا رہے ہیں، ملکی مفاد میں قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت پر تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment