ایف اے ٹی ایف سفارشات پر غیر منافع بخش تنظیموں کے گرد گھیرا مزید تنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے غیر منافع بخش تنظیموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہشت گردی کی مالی امداد روکنے کے بین الحکومتی ادارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پاکستان میں غیر منافع بخش تنظیموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے نئے قواعد تیار کر لیے ہیں، ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور انہیں کالعدم تنظیموں سے روابط نہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment