ٹرمپ نے جنرل مارک میلے کو امریکی فوج کا نیا سربراہ نامزدکردیا

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے افغان جنگ کو طول دینے کے خواہش مند جنرل جوزف ڈانفورڈ کو سائیڈ لائن کرتے ہوئے جنرل ڈانفورڈ کی جگہ وزیردفاع جیمز میٹس کی مخالفت کے باوجود افغان اور عراق جنگ کا تجربہ رکھنے والے مصالحت پسند جنرل مارک میلے کو ملک کی افواج کا نیا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا ہے جو جنرل جوزف ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے،جنرل ڈانفورڈ کی مدت ملازمت اکتوبر2019میں مکمل ہورہی ہے لیکن ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈ کی تبدیلی کی تاریخ ابھی طے کی جانی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ جنرل ڈانفورڈ مقررہ مدت پر پہلے سبکدوش ہوسکتے ہیں تاہم جنرل ڈانفورڈ کے ترجمان کرنل پیٹرک ریڈر نے ایسی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنرل ڈانفورڈ مدت ملازمت پوری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment