کراچی (اسٹاف رپورٹر)بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گلستان جو ہر میں متحدہ کی محفل میلاد میں ہفتہ کی شب ہونے والے دھماکے کوپلانٹڈ دیسی ساختہ ٹائم بم کا دھماکہ قرار دیدیا ہے، جس کا وزن 250گرام سے زائد تھا۔پولیس کو ارسال رپورٹ کے مطابق بم میں بال بیرنگ، کیلیں اور دیگر اشیا ڈالی گئی تھیں۔جائے دھماکہ سے پلاسٹک کے ٹکڑے بھی ملے ہیں جس سے لگتا ہے کہ پلاسٹک کے ڈرم میں بم تیار کیا گیا تھا۔ ادھرسی ٹی ڈی گارڈن نےتھانہ شارع فیصل کے سب انسپکٹر جاوید اختر کی مدعیت میں پرفیوم چوک گلستان جوہر میں متحدہ کی محفل میلاد میں بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا ہے اورایس ایچ او شارع فیصل صفدر مشوانی نے دفعہ 154کے تحت اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔پولیس نے دھماکے میں8 افراد شہریار، فیضان ، بابر، اظہر، صائمہ، شان عظیم ،حسن اور ایک نامعلوم شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔