اسلام آباد ( سٹی رپورٹر) بحریہ ڈیلر ز ایسوسی ایشن کے رہنماء زاہد نے کہا کہ بحریہ ٹاون نے شہریوں کیلئے اس سے قبل بھی بہترین پروجیکٹ دیئے ہیں آج اس علاقے میں بجلی ،گیس ، اور بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں اور سی ڈی اے اب تجاوزات کے نام پر اس سب کو ختم کرنا چاہتا ہے ہمیں دو دن کا نوٹس دیکر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ روزنامہ امت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے سی ڈی اے بحریہ ٹائون کی انتظامیہ کے ساتھ اس کا حل نکالے اور رہائشیوں اور کاروبا ر کرنے والوں کی مشکلات کو کم کرے۔