اسلام آباد(امت نیوز) سگریٹ اور مصنوعی مشروبات پر گناہ ٹیکس کی سمری تیار کر لی گئی۔ مشروب کی فی بوتل پر ایک روپیہ جبکہ سگریٹ کےایک پیکٹ پر10روپے ٹیکس عائدکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سگریٹ اورکاربونیٹڈمشروبات پرگناہ ٹیکس لگانےکی سمری ای سی سی کوبھجوادی گئی۔سمری میں مشروب کی فی بوتل پر ایک روپیہ گناہ ٹیکس جبکہ سگریٹ کےایک پیکٹ پر10روپے گناہ ٹیکس لگانےکی تجویز پیش کی گئی۔وزیراعظم نے سمری ای سی سی میں پیش کرنےکی اجازت دیدی۔سمری ای سی سی کے آیندہ اجلاس میں منظوری کیلیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔