اسلا م آباد (رپورٹ:محمد فیضان) وفاقی کابینہ میں ردوبدل موخرہونے کا امکان ہے،وزیرا عظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو بہتر کا رکردگی دکھانے کے لیے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تحر یک ا نصاف ذرا ئع کے مطابق وزیرا عظم اچھی کا رکردگی نہ دکھانے والے وفاقی وزرا کو ناتجربہ کا ری کی بنیاد پر صرف تنبیہہ کر کے انہیں مزید تین ماہ کا وقت دیں گے اور فی الوقت کسی بھی وزیر کو کارکردگی کی بنیاد پر فارغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،اس حوالے سے کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ وزیراعظم نے وزرا کی کارکردگی کے حوالےسے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت بھی کی ہے جس میں انہیں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وزرا کو مزید وقت ملنا چا ہیئے، 100 روز تو سرکا ری نظام کو سمجھنے اور منصوبہ بندی کرتے اور سمت درست کرتے گزر جا تے ہیں ،صرف 100 روزہ کارکردگی کو بنیاد بنا کر وفاقی کا بینہ میں ردوبدل کے فیصلے سے سیا سی سطح پر کو ئی ا چھا پیغام نہیں جا ئےگا، اپوزیشن جماعتوں کو باتیں کرنے کا مو قع ملے گا اور پارٹی کے اندر بھی بددلی پھیلے گی۔ پا رٹی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی کا بینہ سے وزرا کو فارغ کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے اور سوموا ر کو ہونے والے وفاقی کا بینہ کے میراتھن اجلاس میں صرف وزارتوں کی کارکردگی اور آئندہ ایک سال کی منصوبہ بندی اور اس حوالے سے پیش کی جانے والی عمل درآمد کی تجا ویز پر غور کیا جا ئے گا۔ذرائع کے مطابق چند وزرا کی کا ر کردگی کے حوالے سے وزیرا عظم نے پا رٹی کے اندرونی اجلاس میں تحفظات کا ا ظہار تو ضرور کیا ہے مگر پی ٹی آئی کے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی وزرا کو کام جاری رکھنے کا وقت دے کرا نہیں بہتر کا رکردگی دکھانے اور اس نظام کو مزید سمجھنے کا موقع دیا جا ئے گا کیونکہ 100 روزہ کا رکردگی کے پیمانے پر و فاقی وزرا کو پرکھنے کی کسوٹی مستقبل کے لیے مثال بن جا ئے گی اور پھر پارٹی میں وزیرا عظم پر یہ دبائو بڑھ جائے گا کہ آئندہ 100روز کے اندر کاکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو بھی فارغ کر دیا جا ئے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وزرا کو فارغ نہیں کیا جارہا تاہم اب کام او ر طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اور اچھی منصوبہ بندی پر عمل کیاجائے گا اور وفاقی وزرا نے گزشتہ 100روز میں جو سیکھا ہے اس کی روشنی میں وہ مزید ٹھوس حکمت عملی اورلا ئحہ عمل اپنائیں گے وز یرا عظم اپنی کا بینہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ان کی رہنما ئی اور مدد کرینگے تا کہ مستقبل میں بہتر نتائج آ سکیں۔