کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت میں پولیس اسکواڈ پراندھا دھند فائرنگ کرنےوالے 3دہشت گرد جوابی کارروائی میں زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ کلی بنگلزئی میں پیش آیا تھا۔پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں زخمی حملہ آور ٹانگوں میں گولیاں لگنے کے باعث فرار نہ ہو سکے۔تینوں حملہ آوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکےاسپتال منتقل کردیا گیاجہاں انہیں سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے ۔