الیکشن سے قبل حسینہ حکومت نے اپوزیشن کارکنوں سے جیلیں بھر دیں

ڈھاکہ (امت نیوز) بھارت نواز حسینہ واجد حکومت نے الیکشن سے قبل ہی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی(بی این پی)کے 11 امیدواروں اور ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلیں بھرنا شروع کر دی ہیں۔بی این پی کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد حکومت کی بھارت نواز حکومت نے الیکشن سے قبل ہی اس کے درجنوں امیدواروں اور ان کے تقریباً 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے تا کہ بی این پی کی انتخابی مہم متاثر کرنے کی کوشش کی جاسکے۔حسینہ واجد کے اشاروں پر بنگلادیشی عدالتیں بی این پی سربراہ و سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کو کرپشن کے جھوٹے مقدمات میں 5 اور 7برس قید کی سزائیں دلا چکی ہے۔بی این پی ترجمان رضوی احمد کا کہنا تھا کہ پارٹی کا اکثر انتظامی عملہ نومبر کے آخر سے اب تک پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس نے ہمارے کارکنان و رہنماؤں کیخلاف سیکڑوں جعلی مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔بھارت نواز عوامی لیگ ملک میں برابری کی بنیاد پر انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔عوامی لیگ چاہتی ہے کہ لوگوں میں خوف پیدا ہو اور وہ ووٹ دینے باہر نہ نکلیں۔چٹاگانگ میں پولیس حکام عوامی لیگ کی طرف سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ الیکشن میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہنے کے باوجود بی این پی نےحسینہ واجد کے مد مقابل متبادل امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسینہ واجد نےملک میں پہلی بارالیکشن سے قبل نگران حکومت نہیں بننے دی۔

Comments (0)
Add Comment