کراچی میں سرما کی پہلی ہلکی بارش – خشکی بڑھ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں اتوار کو موسم سرما کی پہلی ہلکی و تیز بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت گرنے سے موسم سرد ہو گیا ۔ جبکہ ہل کی بارش کے بعد متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیراورمنگل کو بھی ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔اتوار کو علی الصباح ہی شہر پر بادل چھائے رہے۔دوپہرکو اسٹیل ٹاؤن ، گلشن حدید ، قائد آباد ، لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، شاہ رع فیصل،شاہ فیصل کالونی، کورنگی ،گذری ، ڈیفنس، کلفٹن و کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔اولڈ سٹی ایریا ، بلدیہ ٹاؤن ، سائٹ ، اورنگی ٹاؤن میں کہیں تیز ، کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی۔اتوار کو کم از کم 17اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔کم سے کم درجہ حرارت 15و زیادہ سے زیادہ 29ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔رات گئے صدر ، شارع فیصل ، برنس روڈ ، رنچھوڑ لائین سمیت اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں ہلکی بارش سے سڑکوں پر پھسلن سےمتعدد موٹر سائکل سوار سلپ ہو گئے۔ بارش سےخنکی بڑھ گئی ،سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نمایاں کم ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو موسم جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بوندا باندی کی توقع ہے۔کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جبکہ بنوں،ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ملتان، ڈی جی خان،سکھر ڈویژنز میں بھی کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Comments (0)
Add Comment