بحریہ ٹاؤن تجاوزات آپریشن کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج

اسلام آباد (رپورٹ:اسد اللہ ہاشمی )بحریہ ٹائون اور بحریہ انکلیو راولپنڈی اسلام آباد کے ڈیلر،سرمایہ کار اور متاثرین سی ڈی اے اور انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کا انعقادبھی ہوا،متاثرین نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور بحریہ ٹاون مالکان کی لڑائی میں رہائشیوں اور کاروبار کرنے والوں کا کوئی قصور نہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرے ۔ بحریہ انکلیو کی جس زمین پر گھر بنائے گئے ہیں اس اراضی کو سی ڈی اے کی اجازت سے بنایا گیا ہے اب دو حکومتیں گزرنے کے بعد اس جگہ پر تجاوزات کے نام پر آپریشن کر کے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے ۔ بحریہ ٹاون نے پاکستان کے شہریوں کو ایک لائف سٹائل دیا ہے ۔ بحریہ ٹاون ایک پرامن جگہ ہونے کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ جب سوسائٹی بنائی جارہی تھی تو اس وقت ریاستی ادارے کہاں تھے جبکہ اب ہمیں بے گھر کیا جارہا ہے معاشی دہشت گردی اور معاشی قتل عام بند کیا جائے ، ہم تجاوزات کو کسی صورت سپورٹ نہیں کرتے اور نہ کریں گے لیکن ہاوسنگ سوسائٹی میں عام شہریوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی اورریاست کا کام لوگوں کے سرمایے کا تحفظ کرنا ہوتا ہے ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف افواہوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کو40 سے 50 فیصد نقصان ہوا ہے۔ بحریہ ٹاون اور سی ڈی اے کی لڑائی میں وہاں کے رہائشیوں اور کاروبار کرنے والوں کا کیا قصور ہے ۔ حکومت اپنے معاملات بیٹھ کر حل کرے۔ اتوار کے روز بحریہ ٹاون اور بحریہ انکلیوراولپنڈی اسلام آباد کے ہزاروں ڈیلروں،سرمایہ کاروں اور متاثرین نے مشترکہ طور پر نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی، یہ ریلی بحریہ انکلیواسلام آباد کے علاوہ بحریہ ٹاون فیز 8 راولپنڈی اسلام آباد سے شروع ہوئی تھی جو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی ،احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر بحریہ ٹاون راولپنڈی اسلام آباد کے دیلروں ،سرمایہ کاروں اور متاثرین کی جانب سے بحریہ ٹاون اور بحریہ ٹاون انتظامیہ کے حق میں مختلف نعرے درج تھے بینرز اور پلے کارڈز پر سرمایہ کاروں کا معاشی قتل بند کرو،لوگوں کو بے گھر کرنا کہاں کا انصاف ہے،معاشی دہشت گردی بندکرو،کاروباروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے،بحریہ ٹاون کا عزم پاکستان کی ترقی میں پیش پیش،بے روزگاروں کو روزگار دو،روزگاروں کو بے روزگار نہ کرو،بحریہ ٹاون کو بچاو پاکستان بچاو،بحریہ ٹاون کے ڈیلروں کا معاشی قتل نامنظور سمیت دیگر نعرے بھی درج تھے مظاہرین کی جانب سے شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ،بعدازاں ہزاروں کی تعداد میں ڈیلرز،سرمایہ کاراور متاثرین نے نیشنل پریس کلب کا رخ کیا ۔

Comments (0)
Add Comment