آکلینڈ(امت نیوز) بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 300 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، منیش پانڈے نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ول ینگ کی سنچری اور وورکر کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔ اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 299 رنز بنائے، ول ینگ اور جارج وورکر نے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی۔