مریخ پر چلنے والی ہواؤں کی آواز کی پہلی ریکارڈنگ جاری

کیلیفورنیا (امت نیوز) جدید ترین ناسا خلائی جہاز انسائٹ نے حال ہی میں پہلی بار’مریخ‘ پر چلنے والی ہواؤں کی آواز ریکارڈ کرکے ارسال کی ہے، اگرچہ خلائی لیبارٹری کو آواز ریکارڈ کرنے کیلئے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا، بلکہ اس میں زلزلوں، فضائی تحقیق، ہوائی دباؤ اور موسم کا احوال جاننے کیلئے جدید ترین آلات نصب کئے گئے ہیں۔ موصول آڈیو فائل خود مریخی ہواؤں کا شور نہیں بلکہ یہ انسائٹ پر لگے سولر پینلز سے ہوا کے ٹکرانے کے بعد پیدا شدہ ارتعاش کی صورت میں ریکارڈ ہوئی ہے۔ انسائٹ پر نصب جدید ترین ایس ای آئی ایس نظام میں 2 حساس ترین زلزلہ پیما (سیسمومیٹر) نصب ہیں، ان میں ایک مختصر مدت کے ارتعاشات محسوس کرنے والا سلیکون سینسر بھی لگا ہے، یہ 50ہرٹز کی آواز محسوس کرسکتا ہے جو انسانی سماعت کا کم ترین درج ہے۔ انسائٹ سائنس ٹیم کا کہنا ہےکہ یہ ایک بہت بڑے کان کی طرح ہے۔ سولر پینلز کے اطراف لگے سینسر اور اس سے ٹکرانے والی آواز آسانی سے ریکارڈ ہوگئی ہے، جسے سننے کیلئے ہیڈ فون کی ضرورت ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment