مظفرآباد(نمائندہ اُمت)آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ پرعملدرآمد نہ ہونے پر آزادکشمیر بھر میں اساتذہ نے تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کیا۔دارالحکومت مظفرآباد ،نیلم، ہٹیاں بالا ، راولاکوٹ، میرپور، کوٹلی،پلندری، بھمبر،حویلی میں اساتذہ کے بائیکاٹ کے بعد بوائزوگرلز سرکاری اسکولوں میں طلبہ وطالبات دن بھر اساتذہ کا انتظار کرتے رہے۔ ٹیچرز کے بائیکاٹ کے باعث آزادکشمیر بھر میں نظام تعلیم مفلوج ہوکر رہ گیا۔