جامشورو (نمائندہ امت) جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی جامشورو کا کریک ڈاؤن۔ 7 برطرف کردیئے۔ ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم نے مختلف جرائم میں ملوث ضلع جامشورو کے مختلف تھانوں پر تعینات 7پولیس اہلکاروں سیوھن سے پولیس اہلکار غلام حیدر پنہور، سکندر علی اوٹھو، آمری سے لیاقت علی چھچھر، کوٹری سے عبدالقادر گرڑ، جامشورو سے غلام مصطفی میر بحر، سید ممتاز شاہ ، راہب خشک کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔