بارش-پہاڑوں پر برفباری نے سردی بڑھادی

مری؍اسلام آباد (نمائندہ ا مت ؍ خبرایجنسیاں ) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔سرما کی پہلی برفباری نے ملکہ کوہسار کو سفید مخملی چادر میں ڈھانپ کر وادی کو چار چاند لگا دیئے سردی کی شدت میں اضافہ برفباری کے شوقین سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اْٹھے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔شدید برف باری کے باعث وادی لیبا کا زمینی رابطہ دارالحکومت مظفرآباداورپوری دنیا سے کٹ گیا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئےجبکہ گلگت بلتستان نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی چند گھنٹوں کی برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مری میں قریبا چھ انچ جبکہ گلیات میں ایک فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے جاری رہنے کی پشن گوئی کی گئی ہے برفباری کی خبر سنتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچنا شروع ہو گئی جہاں وہ خوشگوار موسم اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ پہلی برفباری نے تمام محکموں کے پول کھول کر رکھ دیئے محکمہ ہائی وے مشنری بری طرح ناکام ہو کر رہ گئی سڑکوں سے نہ ہی بروقت برف ہٹائی گئی اور نہ ہی کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا گیا جس کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام ہو کر رہ گئی رہی سہی کسر بجلی کے طویل بریک ڈاؤن نے نکال دی ۔ ٹریفک کا نظام بھی بری طرح ناکام ہو کر رہ گیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے یہاں تعینات ڈی ایس پی ٹریفک زیادہ وقت راولپنڈی میں ہی گزارتے ہیں ادھر محکمہ جنگلات نے بھی ابھی تک مری کے دیہی عواقوں کی عوام کو ریاعتی نرخوں پر سوختی لکڑی فراہم نہیں کی جس وجہ سے دیہی علاقوں کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ باڑیاں نتھیا گلی روڈ برفباری کے ساتھ ہی ٹریفک کے لئے بند ہو کر رہ گئی اور گلیات کی عوام کا رابطہ دوسرے شہروں سے کٹ کر رہ گیا ہے اور پورا عواقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم نے انگڑائی لی، ہلکی اور تیز بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، تیزہوائیں بھی چلیں جس سے موسم اچانک تبدیل ہوگیا، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ مریدکے، شیخوپورہ، میاں چنوں، شاہ کوٹ سمیت پنجاب میں کئی مقامات پر بارش سے درجہ حرارت مزید گر گیا۔ مردان، سانگلہ ہل اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ۔سندھ میں بھی بارش ہوئی ۔موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ اگلے 24گھنٹے کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن میں بارش کی پیش گوئی ہے، بلوچستان میں کوئٹہ اور ژوب میں باران رحمت متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ضلع نگر ،ہنزہ اور غذر سکردو شہر ،کھرمنگ اور گانچھے میں برف باری کے بعد بالائی علاقوں کا شہری علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔اسکردو میں کم سے کم سے درجہ حرات منفی آٹھ جبکہ زیادہ سے زیادہ منفی چار ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ وادی لیپا کی بلند چوٹیوں پر ایک فٹ تک برف باری ہو چکی ہے ۔ برفباری کے باعث وادی لیپہ میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیاسردی کی شدت میں اضافہ لوگوں نے گرم کپڑے پہن لیے لوگوں نے آگ کا سہارا لیا وادی لیبا میں سردی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے

Comments (0)
Add Comment