کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں گھر کے اندر کھولتا ہوا پانی کمسن بچوں پر گر گیا ، جس کے نتیجے میں 8 ماہ کا ریحان ولد وسیم اور 7 سالہ صائمہ دختر وسیم جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان 30فیصد اور صائمہ 45فیصد جھلس گئے۔ دونوں سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچادیے گئے ۔