اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ گئی

کراچی(امت نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی آگئی اور تازہ سرمایہ کاری سے حصص کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ گئی۔وزیراعظم کے دورہ کراچی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آئی۔ کے ایس ای 100انڈیکس میں 737سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی اور 39299کی سطح پر بند ہوا-

Comments (0)
Add Comment