میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے چیف میونسپل آفیسر سید شفیق شاہ نے سندھ حکومت کی ہدایت پر ایک لیٹر نمبر 552مورخہ 07/2018کو جاری کرتے ہوئے میرپورخاص میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور انکے رشتہ داروں کے ناموں سے منسوب تمام سرکاری اداروں کے ناموں کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا جاری کردہ لیٹر میں میرپورخاص میں تین ایسی سرکاری جگہ ہیں جن کے نام تبدیل کئے جارہے ہیں ان جگہوں میں جرواری شاخ پر واقع نظیر حسین پارک کے نام کو تبدیل کر کے نیا نام محمد علی جنا ح پارک ،لالچند آباد میں واقع وومن ہاسٹل کو ان آفیشلی طور پر (پرائیویٹ ) خورشید بیگم میموریل گرلز ہائی اسکول کے نام سے چلایا جارہا تھا اس کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹررتھ فاؤوومن ہاسٹل اور جمنا داس فیز 1میں واقع خورشید بیگم فیملی پارک کے نام کو تبدیل کر کے نیا نام فاطمہ جناح فیملی پارک رکھا جارہا ہے۔