26 ممالک سےمعلومات کےمعاہدے پر ڈار نے دستخط کئے-فرحت بابر

اسلام آباد(نمائندہ امت)26 ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلے پر حقیقت آشکار ہونے پر اپوزیشن نے وزیراعظم کو ہدف تنقید بنالیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہاکہ 26 ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلے پر حقیقت آخر سامنے آ گئی، ان ممالک سے معلومات کے تبادلوں کےمعاہدے پر اسحاق ڈار نے دستخط کیے تھے،عمران خان غلط بیانی کرکے اس معاہدے کا کریڈٹ حاصل کر رہے ہیں، عزت نفس کا تقاضہ ہے کہ اس معاملے پر معافی مانگی جائے۔فرحت اللہ بابر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ‎26ممالک سے اثاثوں کی معلومات کے تبادلوں کے معاہدے پر اسحاق ڈار نے دستخط کیے تھے، اس پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط نہیں کیے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمران خان اسے مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔ احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگو میں مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جھوٹوں کا دور دورہ ہے، ہرکوئی جھوٹ بول رہاہے ۔ ڈالرکی قیمت میں اضافہ پر لاعلمی کا اظہارکہاگیا اور ادھر وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ہی وزیر اعظم کو بتادیاتھا۔ مریم اورنگزیب نے شعرپڑھا کہ جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہاکہ سچ بولو سرکاری اعلان ہواہے سچ بولو۔ گھرکے اندر جھوٹوں کی منڈی ہے اور باہر لکھاہے سچ بولو۔

Comments (0)
Add Comment