کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی سب سے زیادہ اہم ہے ۔آبادی میں اضافہ کوئی مسلہ نہیں، کیونکہ چین جو لحاظ آبادی دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔اس نے ہنرمند افرادی قوت کی بدولت حیرت انگیز معاشی ترقی حاصل کی۔ان خیالات کا بزنس اور تعلیمی شعبہ کے ماہرین نے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے شعبہ فنانس اینڈ اکنامکس کے تحت پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کیا۔ سیمینار سے انڈس فارما کے ایم ڈی اور وفاقی ایوانہائے تجارت و صنعت کے نائب صدر زاہد سعید، جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر نورین مجاہد، چمبر کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد بلال، ماجو کی کے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک اور فنانس اینڈ اکنامکس کے شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان الحسن نے خطاب کیا۔اس موقع پر ماجو کے استاد علی ناصر و دیگر بھی موجود تھے۔