عیسائی برادری کیلئے کرسمس پر 3تعطیلات خصوصی پیکیج کا اعلان کیاجائے- عادل جارج مٹو

کراچی( پ ر) پاکستان تحریک انصاف منارٹی ونگ کے رہنما عادل جارج مٹو نے صدرعارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور چاروں صوبوں کے گورنرز کے نام الگ الگ مراسلوں میں ان سے پرزور اپیل کی کہ مسیحیوں کے لئے کرسمس پر3تعطیلات اور ملک بھر کے مسیحیوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیاجائے۔ بے گناہ مسیحی قیدیوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو رہا کیاجائے۔ ایڈاوانس تنخواہیں بونس دیا جائے۔ اس کے علاوہ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کی حفاظت کی جائے۔

Comments (0)
Add Comment