کراچی (اسٹاف رپورٹر)سبزی منڈی پرہفتہ کو ہونے والے مظاہرے کامقدمہ 22نامزد ملزمان سمیت 600 افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ۔ سبزی منڈی کے تاجروں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کمیٹی کی بدمعاشیوں کو ختم اورغیر قانونی دکانوں کو مسمار کیا جائے۔ پولیس نے مظا ہرین زاہد اعوان، شائستہ خان اچکزئی ، روف تنولی ، حاجی شہجان ، رحیم اچکزئی ، حاجی عظیم ، عبدالحمید کاکٹر، عبدالغنی کاکٹر، عثمان اعوان، افضل ، شاہ ولی اور زاہد پہنور سمیت 22نامزد افراد سمیت 600افراد کے خلاف درج کرلیا مظاہرین کے مطابق ہم نے پر امن احتجاج کیا تھا جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار کرپشن میں ملوث ہیں ۔تاجروں کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔