متاثرہ تاجروں کو متبادل جگہ دی جائے-اہلحدیث یوتھ فورس

کراچی (پ ر) اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ فیصل افضل شیخ نے مرکزی قائدین اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 50 سال سے زائد عرصے سے بیٹھے ہوئے تاجروں کو اپنی روزی کی جگہ سے بے گھر کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ چیف جسٹس اور صدرمملکت سے اپیل ہے کہ متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دی جائے۔ اجلاس میں خالد محمود ادریس، ابوبکر ارشد، وزیر آبادی، مولانا نعمان اصغر، مولانا محمد رفیق سلفی، چوہدری ظہیر گجر، اسامہ ارشد وزیرآبادی، عبدالرحمن، عبدالوہاب سیٹھار اور عبدالرحمن عابد حقانی نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment