آئرلینڈ میں تین ملکی ون ڈے سیریز ہوگی

ڈبلن (امت نیوز) آئرلینڈ آئندہ برس مئی میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 5 مئی سے ہو گا، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں۔

Comments (0)
Add Comment