منظور پشتین پر بلوچستان میں داخلے پر پابندی عائد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین پر بلوچستان میں داخلے پر 90روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے اعلامیئے کے مطابق منظور پشتین کے باعث بلوچستان کا امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے، اسی باعث بلوچستان حکومت نے صوبے میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment