قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی- لیگی رکن میں تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)) قومی اسمبلی اجلاس میں آج ایک بار پھر گرما گرمی ہوئی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رکن میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سپیکر اسد قیصر نے الفاظ حذف کرتے ہوئے تمام ارکان کو غیر اخلاقی الفاظ استعمال نہ کرنے کی آخری وارننگ دیدی۔سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمد پر ن لیگی ارکان نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے جس پر پی ٹی آئی رکن راجہ ریاض نے شہباز شریف کو زخمی شیر قرار دیا۔ن لیگی ارکان نے راجہ ریاض کے الفاظ پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر اور راجہ ریاض کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رانا تنویر نے کہا کہ راجہ ریاض اپنی شکل دیکھتا نہیں اور یہ چمچہ ہے، تاہم سپیکر نے ارکان کو ایسے الفاظ استعمال کرنے کی آخری وارننگ دیتے ہوئے راجہ ریاض کےخلاف الفاظ حذف کر دیئے۔

Comments (0)
Add Comment