اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر صحافی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جیل تو جیل ہے، سختی تو ہوتی ہے۔گزشتہ روز نیب کی ٹیم شہباز شریف کو لاہور سے براستہ موٹروے لے کر اسلام آباد پہنچی، سپیکر قومی اسمبلی سد قیصر نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے۔