تربیلا بجلی گھر کی پیداوار میں 2820 میگاواٹ کمی

تر بیلاغازی (نمائندہ امت )تربیلا بجلی گھر میں آبی ذخائر میں کمی کے باعث 8یونٹ بند ہو گئے ہیں ۔تر بیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478 میگا واٹ ہے جو کم ہو کر 658میگا واٹ پر آگئی، بجلی کی پیداوار میں کمی سے لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ ہے، تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 110فٹ تک کم ہو گئی ہے۔ جھیل میں پانی کی سطح1440.64 فٹ ہو گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment