فٹ بال فیڈریشن انتخابات – تینوں مرکزی صدارتی امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ناصرعباسی )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی صدارت کیلئے انتخابات میں دلچسپ موڑ آگیا ۔صدارت کیلئے3مرکزی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکا امکان ہے جس پر ظاہر شاہ اور فیصل صالح حیات گروپ کے متبادل امیدواروں کے مابین مقابلہ متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ایف ایف  کے کل بروز بدھ ہونے والے انتخاب میں صدر کےعہدے کیلئے2امیدوار ملک عامر ڈوگر اور نوید حیدرکے کاغذات نامزدگی پی ایف ایف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نہ ہونے کے سبب مسترد ہونے کا امکان ہے جبکہ صدر کے عہدے کے لئے تیسرےا میدوار ظاہر شاہ پربطور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 3سال پورے نہٰٗ ہونے کا اعتراض سامنے آیا ہےاور گزشتہ روز ہونے والی کا غذات نامزدگی پرکئے گئے اعتراضات کی سماعت کےبعد امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ تینوں بڑے کھلاڑیوں صدر کی دوڑ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکزی امیدواروں کے میدان سے باہر ہونے کے سبب پی ایف ایف صدارت کی ریس میں صرف دو امیدوار باقی رہ جائیں گے،جن میں سے ظاہر شاہ کے متبادل امیدوار سید اشفاق حسین شاہ اور فیصل صالح حیات کےمتبادل امیدوار انوارالحق قریشی کے مابین مقابلہ متوقع ہے اور صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اشفاق حسین شاہ، ملک عامر ڈوگر، سردارنوید اور ظاہر شاہ گروپ کے مشترکہ صدارتی امیدوار ہونگے۔ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کے نئے عہدیداران کے انتخابات میں شریک ملک عامر ڈوگر اورظاہر شاہ گروپ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں فریقین کے مابین ہونے والے مذاکرات میں ملک عامر ڈوگر گروپ کی جانب سےصدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر اور ملک عامرجبکہ ظاہر شاہ گروپ کی جانب سے ظاہر شاہ شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق طے شدہ فارمولے کے تحت صدارت کے لئےظاہر شاہ گروپ کے سید اشفاق حسین شاہ مشترکہ امیدوار ہونگےجبکہ سیکرٹری جنرل کےلیے امیدوار کا تعلق ملک عامر ڈوگر گروپ سے ہوگا ۔ ملک عامر ڈوگر۔ ظاہر شاہ اور سردار نوید حیدر نائب صدر کے عہدے کے لئے مشترکہ امیدوار ہونگے۔ خواتین کی تین نشستوں میں سے دو ملک عامر ڈوگر گروپ اور ایک نشست ظاہر شاہ گروپ کوملے گی جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی میں پنجاب اور سندھ سے عامر ڈوگر گروپ جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ظاہر شاہ گروپ کے اراکین مشترکہ امیدوار ہونگے ۔مذاکرات میں فریقین کے مابین پی ایف ایف میں انتظامیہ و دیگر عہدوں پر تعیناتیاں باہم مشاور ت سےکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آج باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔ پی ایف ایف کے نئے عہدیداران کا انتخاب کل بروز بدھ سپریم کورٹ بلڈنگ،اسلام آبادعمل میں لایا جائیگا ،انتخاب کےلیے ووٹر لسٹ پہلے ہی جاری کردی گئی اورپاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس 23ارکان پرمشتمل ہےجن میں پنجاب سےسردار محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اورفقیرمحمد،سندھ سے سید خادم علی شاہ، سلیم شیخ اور انور قریشی، خیبر پختونخوا سےسید ظاہرعلی شاہ، محمدنعمان اورمحمد سلیم، بلوچستان سےسعیداحمد،ایاز ظہور اور میرمحمدجان مری،اسلام آبادفٹبال ایسوسی ایشن سےچوہدری محمدسلیم، واپڈا سے لیفٹیننٹ کرنل(ر)راجہ آصف مہدی، ریلوے سے نورالدین داوڑ،پی آئی اے سے سید بشارت علی،پولیس سے وسیم احمدخان ،ہائرایجوکیشن کمیشن سے محمدفیصل بٹ،پاکستان آرمی سےمیجر سید غیور علی ہمدانی، پاکستان ائیرفورس سےگروپ کیپٹن ناشرخان،پاکستان نیوی سےکیپٹن ناصرمحمود، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سےقاضی آصف اورقومی ویمن چیمپیئن پاکستان آرمی سےمس نیشا اشرف شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment