ایک اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے پر غور

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نےبیرون ملک سرمایہ پاکستان میں لانےکیلئےایک اورایمنسٹی اسکیم لانےپرغورشروع کردیا، اسکیم میں ٹیکس ادائیگی کی شرح آسان بنائےجانےکاامکان ہے،گزشتہ سکیم سےفائدہ نہ اٹھانےوالوں کوموقع مل سکےگا۔ذرائع کےمطابق، ایف بی آرنےنئی ایمنسٹی سکیم پرکام شروع کردیا جس میں ٹیکس ادائیگی کی شرح آسان بنائے جانےکاامکان ہے،سکیم کامقصدبیرون ملک اثاثےاوررقوم کوپاکستان میں لانےکیلئےآسانیاں فراہم کرناہے،ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنےوالےجدیدطریقہ کارکےتحت اثاثے اوردھن قانونی بناسکیں گے۔ذرائع کےمطابق گزشتہ سکیم سےفائدہ نہ اٹھانےوالوں کونئی اسکیم میں موقع مل سکے گا، گزشتہ اسکیم سے125ارب روپےکاٹیکس جمع ہواتھا،اسکیم سےاندرون و اوورسیزپاکستانی فائدہ حاصل کرسکیں گے،نئی اسکیم کوکامیاب بنانےکیلئےمعاشی ماہرین سےبھی مشاورت کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment