جمال خشوگی سمیت 5 صحافی ٹائم میگزین کے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

واشنگٹن (مانیترنگ ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین نے مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی سمیت نشانہ بنائے جانے والے5 صحافیوںکو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔اس فہرست کیلئے امریکی صدرٹرمپ رنر اپ رہے۔’ٹائم‘ کے ایڈیٹر انچیف ایڈورڈ فلسین تھل نےاس کا اعلان گذشتہ روز کیا اور ان تمام صحافیوں کو سراہا جو سال بھر میں مثبت یا منفی خبروں کے حوالے سے دنیا بھر کی میڈیا کی زینت بنے رہے۔مجموعی طور پررواں سال 4 صحافیوں اور ایک ادارے کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا۔ٹائم میگزین نے بلیک اینڈ وائٹ میں چار سرورق ترتیب دیئے اور اسے ’وار آن ٹروتھ‘ (سچ کی جنگ) کا عنوان دیا ۔پہلے سرورق پر واشنگٹن پوسٹ کے سعودی صحافی جمال خشوگی سرفہرست ہیں ۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مقتول کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے ۔ فہرست میں میانمار میں ’رائٹرز‘ کے دو صحافی وا لون اور کیو سو او بھی فہرست کا شامل ہیں جو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے حوالے سے رپورٹنگ کر رہے تھے۔پرسن آف دی ایئر ایوارڈ کی فہرست میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رنر اپ جبکہ امریکی اٹارنی روبرٹ مولر تیسرے نمبر پر رہے۔

Comments (0)
Add Comment